اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب سے متعلق انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ عدالت نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ )کے امیدوار محمد صالح بھوتانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں کامیاب قرار دیا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 29 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا