چیئرمین ایچ ای سی کے انٹرویو سے پروفیسر ضیاء الحق کادستبرداری کافیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ) پروفیسر ضیا ء الحق نے چیئرمین ایچ ای سی انٹرویو سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائری ایچ ای سی کا عہدہ قبول کرنے پر چیئرمین شپ کیلئے انٹرویو نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروفیسر ضیاء نے خط میں مزید لکھا ہے کہ مزید حصہ لینا غیر اخلاقی اور غیر موزوں ہوگا۔ ادارے کی شفافیت اور استحکام کو مقدم رکھا ہے۔