مذاکرات کا مقصد دشمنی یا جنگ کو بڑھنے سے روکنا ہونا چاہیے،شیری رحمان

نائب صدر پی پی  کا امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کی شمولیت پر مسرت کا اظہار
اسلام آباد(یو پی آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے امریکاایران مذاکرات میں پاکستان کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے وہ جنگ محدود ہی کیوں نہ ہو، بات چیت سب سے بہتر آپشن  ہے، ڈپلومیسی کو ہر ممکن طور پر مضبوط کرنا چاہیے، مذاکرات کا مقصد دشمنی یا جنگ کو بڑھنے سے روکنا ہونا چاہیے۔ اپنے پیغام میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ خاص طور پر خطے میں امن کے مفادات کے پیش نظر امریکا ایران اہم مذاکرات میں پاکستان کے شامل ہونے پر خوشی ہے