اپنی لیڈر شپ سے بات کی ہے، چار مرتبہ ڈرافٹ تبدیل،دہشت گردی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ دو دن سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ ملک کو انتشار سے بچایا جائے، ہم مستقبل مزاجی سے ہر شق پر بات کرتے رہے ہیں، ان کے خدشات سنے ہیں، اپنی لیڈر شپ سے بات کی ہے، چار مرتبہ ڈرافٹ تبدیل کیا گیا ہے لیکن دہشت گردی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کے انسداد دہشت گردی تعاون کے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار سے مذاکرات ناکام ہوئے،بار بار کہا کے پی حکومت اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت مذاکرات میں شامل ہو، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی یا کابینہ کا کوئی نمائندہ مذاکرات میں نہیں آیا۔