کشمیر کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا:احسن اقبال

ہمارا ایمان ہے ‘ جبراور بندوق کے زو ر پر حق خود ارادیت کو زیادہ دیر تک دبایانہیں جاسکتا‘کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہو نے دیں گے
اسلام آباد( آن لائن )    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کشمیری عوام کی بے مثال جدوجہد آزادی کو زبردست خراج تحسین پیشں کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ پاکستان کی تکمیل کا وہ ادھورا ایجنڈا ہے جس کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیاتھا آج پوری پاکستانی قوم اس شہ رگ کی حفاظت کیلئے یکجا اور یک زبان ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت میاں محمدنوازشریف اور میاں محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق کشمیر کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ جبراور بندوق کے زو ر پر حق خود ارادیت کو زیادہ دیر تک دبایانہیں جاسکتا۔