امریکا نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 100 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر کے بھارت واپس بھیج دیا ہے۔
امریکی فوجی طیارے کا استعمال پہلی بار ایسے افراد کی ڈی پورٹیشن میں کیا گیا ہے، جنہوں نے امریکا میں غیر قانونی طور پر قدم رکھا تھا۔ اس کریک ڈاؤن کے تحت سیکڑوں بھارتی شہریوں کو امریکا سے بے دخل کیا گیا ہے، اور یہ عمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔گزشتہ سال بھی 1 ہزار سے زائد بھارتی شہریوں کو امریکا سے واپس بھیجا گیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس کے تحت امریکا میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔
اس حالیہ کارروائی میں ان 100 بھارتی شہریوں کو امریکی فوجی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچایا گیا، جس سے واضح طور پر یہ پیغام دیا گیا کہ امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔