بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر چل بسا

لاہور (کرائم  رپورٹر)بہاولپور چڑیا گھر میں موجود بنگال ٹائیگر (لاہوری) طبعی عمر پوری کرنے کے بعد انتقال کر گیا۔ ٹائیگر کی عمر 20 سال تھی ، بنگال ٹائیگر کی اوسط عمر 16 سے 20 سال ہوتی ہے۔2010میں اس ٹائیگر کو لاہور سے بہاولپور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا ۔