بھارتی نیوی نے سمندر میں موجود 11پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

 کراچی(خصوصی رپورٹ)بھارتی نیوی نے 11پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ماہی گیروں میں 10سال سے بھی کم عمر کے 2بچے بھی شامل ہیں جبکہ ماہی گیروں نے وزرات انسانی حقوق اور پاکستان ہیومن رائٹس سے فوری مداخلت کی اپیل کردی۔ گرفتار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ہے۔ ان افراد میں زیادہ تر بوگانی محلہ کے رہنے والے شامل ہیں، سین بوگانی سمیت تمام ماہی گیر گاجر کیری سیزن میں سمندر گئے تھے جبکہ بھارتی فورسز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر حراست میں لیا۔