لاہور(یواین پی)پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں کئے گئے اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا۔