راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلا نے ملاقاتیں کی جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔بانی پی ٹی آئی سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، فیملی ممبران کے ساتھ یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔بانی پی ٹی آئی سے جیل میں 6 وکلا کی بھی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرنے والے وکلا میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور پرویز اقبال شامل تھے۔وکلا سے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں، 45 منٹ کی ملاقات کے بعد وکلا جیل سے روانہ ہوگئے۔