لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 214 ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق:
برکی روڈ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا، جہاں آلودگی کی شرح 609 ریکارڈ کی گئی۔
اقبال ٹاؤن میں آلودگی 218،
سول سیکرٹریٹ میں 206،
بیدیاں روڈ پر 204،
جب کہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں آلودگی کی شرح 199 نوٹ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ باہر نکلتے وقت لازمی ماسک پہنیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں تاکہ صحت کو محفوظ رکھا جا سکے۔