لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 208 ریکارڈ

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 208 ریکارڈ

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی، شہر کی فضا مضرِ صحت قرار دی جا رہی ہے جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست آگیا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 208 ریکارڈ کی گئی۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح بھی بلند رہی، جس کے باعث شہریوں کو صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاقائی اعداد و شمار کے مطابق گلبرگ ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 261، پیراگون سٹی میں 258 اور اقبال ٹاؤن میں 223 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چمن پارک میں آلودگی کی شرح 211، ماڈل ٹاؤن میں 207 اور برکی روڈ پر 205 رہی۔دیگر علاقوں میں ڈی ایچ اے فیز فائیو اور بیدیاں روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 189، جبکہ عسکری ٹین میں 163 ریکارڈ کیا گیا۔ماہرینِ صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آلودہ فضا میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور باہر جاتے وقت مناسب حفاظتی ماسک استعمال کریں۔ خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس یا دل کے امراض میں مبتلا افراد کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔