ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کا یہ رویہ اندرونی نیشنل سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے اور وہ بیرونی عناصر کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی ذہنی حالت ایسی ہے کہ وہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بیانات دے کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اور یہ بیانات پاکستان کی فوج اور قومی سلامتی کے خلاف ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے ساتھ نہیں ہے، اور پاکستان کی فوج عوام اور ملک کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی شخص فوج یا اس کی قیادت پر حملہ کرے گا تو جواب دیا جائے گا، اور فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ فوج، کوئی مذہبی، لسانی یا سیاسی گروہ کی نمائندگی نہیں کرتی، بلکہ صرف پاکستان کے دفاع کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کے خلاف بیانیہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔