مشرقی بحرالکاہل میں امریکی حملے میں منشیات سے لدی کشتی تباہ، 4 افراد ہلاک

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی حملے میں منشیات سے لدی کشتی تباہ، 4 افراد ہلاک

امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کشتی پر حملے کا حکم وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دیا تھا۔یو ایس سدرن کمانڈ نے حملے کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی جاری کی۔فوج کے مطابق انٹیلی جنس معلومات سے کشتی میں منشیات ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کشتی پر سوار تھے۔کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستے سے گزر رہی تھی۔ستمبر 2025 سے امریکی فوج نے لاطینی امریکہ کے ساحلی پانیوں میں منشیات سے لدی کشتیوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔اب تک مشرقی بحرالکاہل اور کیریبین میں کم از کم 22 کشتیوں پر حملے رپورٹ ہو چکے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں تباہ ہونے والی کشتیاں ثبوت فراہم کیے بغیر منشیات اسمگل کر رہی تھیں۔تاہم، ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں نے اس مہم پر سخت تنقید کی ہے۔