یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) نے یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت کی اجازت دے دی ہے، تاہم اسرائیل کو مقابلے میں ووٹنگ میں حصہ لینے سے روکا گیا ہے۔
یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے مقابلے پر اثر انداز ہونے کی حوصلہ شکنی کے لیے نئے قوانین بھی منظور کیے ہیں۔اسپین، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور سلووینیا نے اسرائیل کی شرکت پر احتجاجاً مقابلے سے دست برداری کا اعلان کیا ہے۔ان ممالک کا موقف ہے کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، اور اسی وجہ سے وہ اس مقابلے میں شامل نہیں ہوں گے۔