روس یوکرین کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے،صدر ٹرمپ

پیوٹن سے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور کشنرکی ملاقات اچھی رہی،کیا نتیجہ نکلتاہے
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن  سے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور کشنرکی ملاقات اچھی رہی،روس یوکرین کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔وائٹ ہائو س میں صحا فیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے   ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وٹکوف کی پیوٹن سے ملاقات مجموعی طور پر اچھی رہی، بہت اچھی۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ نتیجہ آنا ابھی مشکل ہے کیونکہ معاملہ دونوں فریقین کی رضامندی پر منحصر ہے۔ ٹرمپ کے مطابق پیوٹن نے امن کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین نے امریکی امن منصوبے کی زیادہ تر باتیں مان لی ہیں۔ اس ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتاہے، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر پیوٹن  یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ  اگر وہ صدر  ہوتے تو روس یوکرین جنگ کبھی شروع ہی نہ ہوتی اور یوکرین اپنا 100 فیصد علاقہ برقرار  رکھتا