امریکی صدر کو اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ یورپین یا یوکرین کے صدراس پر کیا موقف رکھتے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبالغہ آرائی والے بیانات دینے کی عادت ہے، اصل ایشو یہ ہے کہ اب کیا ہوگا؟ اس بات سے لگتا ہے کہ ٹرمپ اب جلد از جلد روس اور یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، ان کو اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ یورپین اس پر کیا موقف رکھتے ہیں یا یوکرین کے صدرکا کیا موقف ہے؟۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے جس طرح اپنے یوکرینی ہم منصب کو بے عزت کیا، ان کو جھاڑا، تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے، ایک ریاست کے سربراہ سے ایسا رویہ کبھی نہیں دیکھا، مسئلہ یہ ہے ٹرمپ چاہتے ہیں کوئی ڈیل ہو، جس سے جنگ ختم ہو، لیکن کیا روس بھی چاہتا ہے کی جنگ ختم ہوجائے؟، یہ سوال سب سے بڑا ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی باتوں سے تو یہی لگتا ہے وہ جو امن چاہتے ہیں وہ روس کی شرائط پر ہوگا، انہوں نے اپنے بیانات سے یہ تاثر دیا ہے کہ اگر امن معاہدہ ہوا تو روس کو کچھ نہیں دینا پڑے گا۔