حکومت مزید وقت نہ دے،غیر قانونی مقیم افغان شہری صوبے میں کاروبار اور سماجی ماحول پر منفی اثر ڈال رہے ہیں، شہریوں کا مطالبہ
پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا کے عوام نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاقی حکومت کے حالیہ فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور اس اقدام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو ان کے آبائی وطن واپس بھیجنا ضروری ہے تاکہ صوبے میں سماجی اور معاشی توازن قائم رہے۔عوام نے واضح کیا کہ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو مختلف کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے اور انہیں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں