اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن میں اسرائیل اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا
پشاور(آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جاسکتی ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ ہوں گے جو مجھ پر الزامات لگائیں گے مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں، کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کو پتا ہے کہ ہاں! میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن میں اسرائیل اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا ہوں