پولیس موقع پر موجود، خاموش تماشائی تھی، سزا دینا عدالتوں کا کام لوگوں کا نہیں
کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی ٹائو ن میں زندہ شخص کو جلانے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔دوران سماعت جسٹس نثار نے ریماکس دئیے کہ ایس ایس پی ذاتی طور پر پیش ہو کر صورتحال کی وضاحت کریں، اگر شہری ڈاکو بھی ہے تو کیا عدالتیں موجود نہیں ہیں؟ جب شہری کو جلایا جا رہا تھا تو پولیس کہاں تھی؟درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس موقع پر موجود تھی اور خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی، سزا دینا عدالتوں کا کام ہے لوگوں کا نہیں۔وکیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہونے سے معاشرے بالخصوص بچوں میں خوف پھیلا، آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ویسٹ کو عدالت میں طلب کیا جائے اور ان کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔