بیوی پر تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت

لکشمی کوشوہر کِشن سانولی رنگت اور اضافی وزن کے باعث طعنے دیا کرتا تھا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست راجستھان کی ایک عدالت نے بیوی کو رنگت اور جسمانی ساخت کے سبب تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت سنادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت لکشمی کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کا شوہر کِشن آئے دن سانولی رنگت اور اضافی وزن کے باعث طعنے دیا کرتا تھا، جھگڑوں کے اسی سلسلے میں ایک رات ملزم نے بیوی سے جھوٹ بولا کہ وہ اس کے لیے دوا لایا ہے اور یہ دوا اس کے جسم پر لگادی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لکشمی نے فورا شوہر سے شکایت بھی کی کہ اسے تیزاب جیسی بدبو آ رہی ہے لیکن شوہر نے اس کی بات کو نظرانداز کر دیا۔