عباس،بیوی اور بیٹی سو رہے تھے بابر،عامر اور لقمان نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی
چیچہ وطنی میں 4 ملزموں نے 2بچوں کو بے ہوش کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا
چیچہ وطنی: تھانہ کسووال کی حدود میں گھر کو آگ لگا کر سارے خاندان کو زندہ جلانے کی کوشش کر دی گئی ، گھریلو سامان جل کر خاکسترہو گیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 116 سات سی آر کے محنت کش کی بیوی سے جنگل میں لقمان حسن نے زبردستی زیادتی کی کوشش کی جس کی درخواست خاتون کے خاوند ثمر عباس نے تھا نہ کسووال کو دے دی جس کا ملزم کے بھائیوں نے برا منایا۔ گزشتہ رات 12 بجے جب ثمر عباس اس کی بیوی، 3 سالہ بیٹی ثنا کمرے میں سور ہے تھے تو اسی رنجش پر بابر، عامر اورلقمان حسن تین بھائیوں نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے کمرے کا تمام اثاثہ جل گیا۔ دیہاتیوں نے تینوں کو زندہ نکال لیا۔ پولیس تھانہ کسووال نے ثمر عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،لقمان حسن اور بابر کوگرفتار کر لیا۔ادھر تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں دو بچوں کو بے ہوش کرکے چار نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ملزم عدنان دھانی 12 سالہ اور 8 سالہ بچوں کو دھوکے سے ساتھ لے آیا ،نشہ آور جوس پلا کر دوستوں سے ملکر زیادتی کر دی،ملزم عدنان گرفتار کر لیا گیا۔