فورس 200رائیٹ افسروں پر مشتمل ہوگی، ماتحت 15یونٹس مختلف کردار ادا کریں گے، کارروائی کے لیے قانونی اختیارات فراہم کیے جائیں گے

پرتشدد احتجاج و جلائو گھیرا ئو واقعات رائیٹ مینجمنٹ پولیس متعارف کروانے کا فیصلہ

 ٹیم کو موب کنٹرول یونٹ ، واٹر کینن یونٹ ، ربڑ بلٹ یونٹ ،اسٹن گن یونٹ میں تقسیم کیا جائے گا، ٹیم تربیت یافتہ کتوں کا استعمال بھی کرے گی، سرویلنس ڈرونز، الیکٹرک شاک شیلڈز،جدید وہیکلز سمیت 25اقسام کے آلات فراہم کیے جائیں گے،ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں پرتشدد احتجاج اور جلائو گھیرا ئو کے واقعات پر قابو پانے کے لیے رائیٹ مینجمنٹ پولیس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رائیٹ مینجمنٹ ٹیم کے نام سے آپریٹ کرنے والی فورس 200رائیٹ افسروں پر مشتمل ہوگی۔ ٹیم کے ماتحت 15یونٹس مختلف کردار ادا کریں گے۔ رائیٹ مینجمنٹ ٹیم کو موب کنٹرول یونٹ ، واٹر کینن یونٹ ، ربڑ بلٹ یونٹ ،اسٹن گن یونٹ میں تقسیم کیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ رائیٹ ٹیم تربیت یافتہ کتوں کا استعمال بھی کرے گی۔ رائیٹ منجمنٹ ٹیم کو سرویلنس ڈرونز،  الیکٹرک شاک شیلڈز،جدید وہیکلز سمیت 25اقسام کے آلات فراہم کیے جائیں گے۔ فورس کو کارروائی کے لیے قانونی اختیارات فراہم کیے جائیں گے۔