مارشل لاء کے نفاذ میں کردار ادا کرنے کا الزام، جنوبی کوریا کے وزیر دفاع گرفتار

 سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا کے استغاثہ نے اتوار کو سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون کو صدر یون سک ییول کے مارشل لا کے نفاذ میں ان کے مبینہ کردار پر گرفتار کر لیا ۔ کوریائی خبررساںادارے ینہاپ کے مطابق مستعفی ہونے والے سابق وزیر دفاع کو مقدمہ چلانے کے لیے باقاعدہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔