بہاولپور: بند گھر سے میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کی 5لاشیں برآمد

میاں بیوی اوردوبچوںکے سرمیں گولی ماری گئی، ایک بچے کوگلاگھونٹ کرمارا گیا ، 4سالہ تسمہ نیم بیہوشی کی حالت میں ملی،
مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
 بہاولپور(آئی ین پی )بہاولپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی گھر سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 5 لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابقبہاولپور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک گھر میں  پانچوں افراد کو گولی مارکرقتل کیا گیا ہے، پراسرار طور پر قتل ہونے والوں کی شناخت کرلی گئی، مقتولین میں 40سالہ محمد کاشف، 36سالہ عروج،15سالہ جہانزیب، 13سالہ عبداللہ اور 9سالہ عبدالوہاب بھی شامل ہے۔ریسکیوحکام کو جائے وقوعہ سے ایک بچی بھی بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایک ہی خاندان کی تمام افراد کی لاشیں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئیں ۔ در یں اثناء  واقعے پر پولیس تھانہ سمہ سٹہ نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ابتدائی معلوماتی رپورٹ کے مطابق میاں بیوی اوردوبچوںکے سرمیں گولی کے نشان پائے گئے جبکہ ایک بچے کوگلاگھونٹ کرمارا گیا ، 4برس کی بچی تسمہ نیم بیہوشی کی حالت میں پائی گئی جو اب مکمل صحت یاب ہے۔مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیا ہے ۔ پولیس ترجمان کاکہنا ہے کہ معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے اورجائے وقوعہ پرفرانزک ٹیموں کی جانب سے اکٹھے کیے گئے شواہد اورمقتولین کے پوسٹمارٹم نمونہ جات لاہور فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔