بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد عمل میں لائیں گے:علی امین

اسلام آباد میں پرامن احتجاج کرنیوالے کارکنوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے
 پشاور(آئی این پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد عمل میں لائیں گے،پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، زخمی اور شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اسلام آباد احتجاج میں کنٹینر سے گرائے جانے والے پی ٹی آئی کارکن سے ملاقات کی۔علی امین گنڈا پور نے  کارکن کو کنٹیٹر سے  نماز کے دوران گرائے جانے کے واقعے کی مذمت کی  اور اظہار افسوس کیا۔وزیر اعلی کے پی نے  متاثرہ کارکن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور علاج معالجے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کارکن کا کہنا تھا  عمران خان کی رہائی کے لیے اب بھی ہرقسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔