بانی کی ضمانت پر رہائی قانونی فیصلہ ہے: علی امین گنڈاپور

انصاف کے تمام فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہونے چاہیں:وزیراعلی خیبرپختونخوا
پشاور(آئی این پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بانی کی ضمانت پر رہائی قانونی فیصلہ ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا انصاف کے تمام فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہونے چاہیے،بانی پربنائے گئے جھوٹے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں،آئین و قانون پر عملدرآمد ہی حقیقی انصاف ہے،ضمانت پر رہائی نے ثابت کر دیا کہ بانی چیئرمین  بے گناہ ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نیبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے،چیف جسٹس جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی۔