پیٹرول 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا

لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت کی جانب سے 5 اگست کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی۔پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔