ویب ڈیسک: ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے نے مٹھائی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو بھی متاثر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت 190 سے 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن نے اس بحران کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مٹھائیوں کی قیمتیں بھی 7.96 فیصد تک بڑھ گئیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ:
جولائی میں بجلی کے نرخ 14.18 فیصد بڑھے۔
گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹرانسپورٹ بھی 3.75 فیصد مہنگی ہوگئی۔
ہاؤس رینٹ میں 1.45 فیصد اضافہ ہوا۔
ادویات کی قیمتیں 0.16 فیصد بڑھ گئیں جبکہ ڈاکٹر فیس، ڈینٹل سہولیات اور میڈیکل ٹیسٹ مزید مہنگے ہوگئے۔پلاسٹک مصنوعات کی قیمت میں 3.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چینی کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے نے عوام کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔