لاہور(آئی این پی )محکمہ خزانہ پنجاب نے عید الفطر پر تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 26مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔تنخواہ کی جلد ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا۔