اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے وزارتِ پٹرولیم کے چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سوشل سیفٹی نیٹ کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر خالد محمود کو وزارتِ پٹرولیم سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سوشل سیفٹی نیٹ تعینات کر دیا گیا جبکہ آڈیٹر جنرل پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر محمود عالم گل کو ڈائریکٹر آڈٹ پالیسی کے عہدے سے ہٹا کر چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر وزارتِ پٹرولیم مقرر کیا گیا ہے۔