نارتھ کراچی: جھگیوں میں خوفناک آگ، 20 سے زائد مکانات جل کر خاکستر

نارتھ کراچی: جھگیوں میں خوفناک آگ، 20 سے زائد مکانات جل کر خاکستر

نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب جھگیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے درجنوں کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسز اور فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ چھ گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 سے زائد جھگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں، کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔