ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔انڈیکس بڑھ کر 1,42,671 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی انڈیکس نے 1,42,000 پوائنٹس کی حد عبور کی تھی۔
ڈالر کی قدر میں کمی
انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 282.66 روپے سے کم ہو کر 282.50 روپے پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کے اعتماد کا مظہر ہے۔