پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے انڈیکس کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 997 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس پہلی بار 170,862 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروبار ہفتے کے آخری روز انڈیکس 169,865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا، جس سے ڈالر کی قیمت 280.30 روپے پر آ گئی ہے۔یہ مثبت رجحان سرمایہ کاروں میں اعتماد کی بحالی اور ملکی معیشت میں بہتری کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔