59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا بالی میں 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ، مداح حیران

59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا بالی میں 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ، مداح حیران

ویب ڈیسک: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بار پھر اپنی بہادری اور جوشیلے انداز سے مداحوں کو حیران کر دیا۔

 59 سالہ ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے دلکش جزیرے بالی کے ساحلی علاقے میں 430 فٹ کی اونچائی سے بنجی جمپنگ کر کے اپنی ہمت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مہم جوئی سے بھرپور انڈونیشیا کا سفر
ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت انڈونیشیا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ روایتی سرگرمیوں سے ہٹ کر ایڈونچر اسپورٹس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔بنجی جمپنگ کے علاوہ انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسی دلچسپ سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ان لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جو مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بن گئیں۔
اس سے قبل کا ریکارڈ
یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈاکٹر نائیک نے بنجی جمپنگ کی ہو۔ گزشتہ برس یوگنڈا کے سفر کے دوران انہوں نے 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اپنی جرات کا مظاہرہ کیا تھا، جس نے بھی ان کے چاہنے والوں کو حیران کر دیا تھا۔

بنجی جمپنگ کیا ہے؟
بنجی جمپنگ ایک سنسنی خیز کھیل ہے جس میں کوئی شخص لچکدار اور مضبوط رسی سے بندھ کر کسی اونچی جگہ (جیسے پل، عمارت یا پہاڑ) سے چھلانگ لگاتا ہے۔چھلانگ کے بعد رسی گرنے کی رفتار کو روکتی ہے اور شخص کو واپس اوپر کی طرف اچھال دیتی ہے۔یہ کھیل زیادہ تر تفریحی مقامات پر کیا جاتا ہے اور بہادری و ایڈونچر کے شوقین افراد میں خاصا مقبول ہے۔