سڈنی : فلسطین کے حق میں تاریخی احتجاج، 3 لاکھ افرادشریک

 مظاہرہ ’’مارچ برائے انسانیت‘‘ کے نام سے منعقد کیا گیا تھا، بچے اور بزرگ بھی شریک ہوئے
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ہاربر برج پر  شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مارچ کیا اور فوری جنگ بندی، امداد کی بحالی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔یہ مظاہرہ ’’مارچ برائے انسانیت‘‘ کے نام سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں بزرگ شہریوں سے لے کر بچوں والے خاندانوں تک ہر طبقہ شامل تھا۔ بہت سے مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور کچھ لوگ بھوک کی علامت کے طور پر برتن اور پتیلیاں ساتھ لائے تھے۔ مارچ میں نعرے لگائے گئے کہ: "ہم سب فلسطینی ہیں۔"