خاتون بس میں سفر کررہی تھی‘ڈرائیور کو شک ہو گیا‘سامان کی تلاشی لینے پر بچی مل گئی
آکلینڈ(آئی این پی )نیوزی لینڈ میں پولیس نے ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس کے سوٹ کیس سے ایک دو سالہ زندہ بچی برآمد ہوئی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ واقعہ شمالی نیوزی لینڈ میں پیش آیا جب وانگاری سے آک لینڈ جانے والی بس چھوٹے سے قصبے کائیواکا کے ایک بس سٹاپ پر رکی۔پولیس نے بتایا کہ بس کے ڈرائیور کو خاتون پر اس وقت شک ہوا جب اس نے دورانِ سفر وقفے کے دوران بس کے نچلے حصے میں موجود اس مقام تک رسائی مانگی تھی جہاں سامان رکھا گیا تھا۔نیوزی لینڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا، ڈرائیور نے جب خاتون کا بیگ ہلتے ہوئے دیکھا تو وہ فکرمند ہو گیا۔ اس نے جب سوٹ کیس کھولا تو اس میں دو سالہ بچی موجود تھی۔