بعض اوقات پانی کے ٹینکر غزہ کے رہائشیوں تک پہنچ جاتے ہیں جو ضرورت پوری نہیں کرپاتے
غزہ (آئی این پی )غزہ میں خوراک کی کمی کے بعد اب پانی کا ایک سنگین بحران جنم لے رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق غزہ کے شہریوں کے لیے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں، نکل مقانی اور بھوک کے بعد اب پانی کا شدید بحران بھی جنم لے رہا ہے جس سے غزہ کے لوگوں کی مصیبتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض اوقات پانی کے ٹینکر غزہ کے رہائشیوں تک پہنچ جاتے ہیں اور این جی اوز چند خوش نصیبوں کو وہ پانی تقسیم کرتی ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہے۔