غائبانہ نماز جنازہ ادا‘ ریلے میں بہنے والے افراد کے بچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں: ترجمان حکومت
گلگت (آئی این پی )گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں گزشتہ دنوں آنے والے سیلاب کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کیلئے جاری سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ہے۔ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہیکہ سیلابی ریلے میں بہنے والے لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں جس کے باعث 14 روز سے جاری سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ہے۔ فیض اللہ فراق نے بتایا کہ ملبے سے تمام گاڑیاں نکال لی گئی ہیں لیکن لاپتا افراد کا سراغ نہ مل سکا جس کے بعد لاپتا افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔