صوبائی وزیر صنعت سے گجرات کے وفد کی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے گجرات کے ہسپتال کے وفد نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت ڈاکٹر اعجاز بشیر کر رہے تھے،انہوں نے کہا کلفٹ ہسپتال میں ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کو علاج اور سرجری کی سہولت مفت حاصل ہے۔ہسپتال کے سامنے سیوریج کا مناسب نظام نہ ہونے کے باعث مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وفد نے سیوریج سسٹم اور روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی نے ہسپتال کے معاملات بہتر کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔