قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

لاہور (کرائم رپورٹر )قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔بروقت کارروائی سے صرف چند ایکڑ جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے۔محکمہ جنگلات کے مطابق آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی جس کی اطلاع پر محکمہ جنگلات نے فوری ایکشن لیا، پھکووال بلاک نمبر 1کی آگ پر رات 10بجے مکمل قابو پا لیا گیا جبکہ بلاک نمبر 2کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9بجے بجھا دی گئی۔