آسٹریلیا : جنگل کی آگ بے قابو، ریسکیو اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

سیکڑوں فائر فائٹرز اور درجنوں فائر انجن،ہیلی کاپٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف
سڈنی(آئی این پی ) آسٹریلیا میں جنگل کی آگ بے قابو، نیوساتھ ویلزمیں پچاس سے زائد مقامات زد میں آگئے جبکہ ایک ریسکیو اہلکارجان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق  آسٹریلیا میں جنگل میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،سیکڑوں فائر فائٹرز اور درجنوں فائر انجن اور ہیلی کاپٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آگ سے سڈنی کے مضافاتی قصبے میں سولہ گھر جل کر راکھ ہوگئے۔  مقامی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک فائرفائٹر ہلاک ہوگیا۔ واقعہ میں جلتا ہوا درخت ریسکیو اہلکار کے اوپر آگرا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔