1.16 بلین پائونڈز کی تاریخ ساز فنڈنگ پولیس افسران، عملہ اور ضروری ساز و سامان پر خرچ کی جائیگی
لندن (آئی این پی) لندن کے میئر صادق خان نے دارالحکومت میں علاقائی پولیسنگ کو مضبوط بنانے کے لیے 1.16 بلین پائونڈز کی تاریخ ساز فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔اس فنڈنگ سے 935 پولیس افسران کے عہدے محفوظ ہوگئے ہیں جو پہلے خطرے میں تھے۔علاوہ ازیں ماہرین کی ٹیموں جیسے فورینزکس اور کتوں کے سپورٹ یونٹ میں کی جانے والی ممکنہ کٹوتیوں کو بھی کم کردیا گیا ہے۔میئر لندن نے واضح کیا مذکورہ فنڈنگ پولیس افسران، عملہ اور ضروری ساز و سامان پر خرچ کی جائے گی تاکہ پولیس اپنے فرائض منصبی بہتر طور پر انجام دے سکے۔