پاکستان منرلز انویسٹمینٹ فورم 8 اور 9 اپریل کواسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)معدنی صنعت کی ترقی و خوشحالی میں سرمایہ کاری کا اہم کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اسی مقصد کے لئے  8 تا 9 اپریل پاکستان منرلز انویسٹمینٹ فورم کا اسلام آباد میں انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ پاکستان میں کان کنی کے حوالے سے مواقع اور حکومت کی فراہم کردہ سہولیات کو اجاگر کیا جا سکے۔پاکستان منرلز انویسٹمینٹ فورم میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔