مکہ معاہد ہ عوام کے دلوں کی آواز، ایران کو بھی شامل ہونا چاہیے، خورشید محمود قصوری

مکہ معاہدہ ایران مخالف نہیں، پاکستان ہمیشہ سے ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ رہا ہے
لاہور(آئی این پی )سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ سربراہانِ مملکت کے درمیان نہیں ہوا بلکہ یہ عوام کے دلوں کی آواز ہے جس میں ایران کو بھی شامل ہونا چاہیے۔ و ہ لاہور میں مکہ دفاعی معاہدے پر منعقدہ  بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ مکہ معاہدہ گزشتہ معاہدوں سے مختلف ہے۔خورشید محمود قصوری نے کہا کہ مکہ معاہدہ ایران مخالف نہیں، پاکستان ہمیشہ سے ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ رہا ہے، مکہ معاہدہ امریکا کے خلاف بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودیہ کے امریکا سے اچھے تعلقات ہیں، یہ اتحاد یہ ثابت کر رہا ہے کہ امریکی آرڈر گر رہا ہے، توقع کرتا ہوں کہ اس معاہدے سے عام آدمی کو بھی فائدہ ہو گا۔خورشید محمود قصوری نے کہا کہ ہم نے دنیا میں بہت کام کیا اس کے بدلے فوائد نہیں لے سکے، اس معاہدے سے نوجوانوں کو مہارت دینے سے متعلق فائدہ لینا چاہیے۔انہوں نے   کہا کہ مکہ معاہدہ مسلمانوں کی تاریخ سے جڑا نظر آتا ہے۔