بھارتی میڈیا نے تو جنگ کا ماحول بنا دیا ،نیوز روم میں وار روم تک بنا دئیے گئے ہیں
پانی کے مسئلے پر تو دیہات میں لوگ قتل کر دیتے ہیں توہم کیسے خاموش رہیں گے:سابق وزیر خارجہ
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری نے کہا ہے بھارتی میڈیا نے تو جنگ کا ماحول بنا دیا ہے،نیوز روم میں وار روم تک بنا دئیے گئے ہیں، بھارت ہی اصل دہشتگردی کا گڑھ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت اتنا دہستگردی کا شور مچا رہا ہے لیکن ثبوت تو ایک بھی نہیں دیا جبکہ کل ہماری آئی ایس پی ار نے پاکستان میں انڈین دہشتگردی کے ثبوت دے دئیے ہیں،جو کہتے تھے ٹیررازم پاکستان کا گڑھ ہے تو دنیا دیکھ لے گی اصل میں ہندوستان ٹیرارازم کا گڑھ ہے۔ پانی کے مسئلے پر تو دیہاتوں میں لوکل لوگ قتل کر دیتے ہیں توہم کیسے خاموش رہیں گے،پانی روکنے کے لیے پندرہ بیس سال چاہیے ہوتے ہیں،یہ کوئی نلکا تو نہیں کہ آپ بند کر دیں گے