گڈانی کے قریب سمندر میں لانچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 3 کو بچا لیا گیا

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع حب کے قریب گڈانی میں حبکو کند الانہ گوٹھ کے قریب سمندر میں کشتی چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران 3 افراد کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ایدھی فانڈیشن کی بحری خدمات نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔