زلزلے سے متاثرہ افغانستان کے لیے پاکستان نے 105 ٹن امدادی سامان فراہم کر دیا

زلزلے سے متاثرہ افغانستان کے لیے پاکستان نے 105 ٹن امدادی سامان فراہم کر دیا

اسلام آباد: وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے 105 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا، جس میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں۔ یہ سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5 ٹرکوں کے ذریعے طور خم بارڈر پہنچایا گیا۔ سامان 3 ستمبر کو اسلام آباد سے روانہ ہوا اور 4 ستمبر کو افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔سامان حوالگی کی تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر امیر مقام، پاکستان کے قونصل جنرل جلال آباد شفقت اللہ، افغانستان کے کونسل جنرل پشاور حافظ محب اللہ شاکر، این ڈی ایم اے کے افسران اور افغان حکومت کے نمائندگان نے شرکت کی۔ افغان سفارت خانہ نے بروقت امدادی سامان کی ترسیل پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 31 اگست 2025 کی رات آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 1400 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد پاکستان نے فوری طور پر امدادی اقدامات کیے ہیں۔