’تساں دے مہربانی ایں، ساڈا ہال گہنن اے گئے ہو‘‘ بزرگ خاتون کی وزیر اعلیٰ سے گفتگو
’لاہور (خصوصی رپورٹ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان ہیڈ محمد والا بریچنگ پوائنٹ کا دورہ کیا اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ملتان شہرکو بچانے پر ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے خاندان کو کنارے سے خود ریسیو کیا۔ ریسیکیو1122کی ٹیم دریائی بیلے میں پھنسے خاندان اور ان کے مال مویشیوں کو نکال کر باہر لائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے متاثرہ خاندانوں نے اظہار تشکر کیا اور جان بچ جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ متاثرہ بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’تساں دے مہربانی ایں، ساڈا ہال گہنن اے گئے ہو‘‘۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ خاندان سے کہا کہ میں سیلاب میں پھنسے اپنے بہن بھائیوں کا دکھ درد بانٹنے آئی ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ اور آپ کے مال مویشی خیریت سے باہر آگئے۔