فیصل آباد(آ ئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو کی سالگر ہ کا دن متاثرین سیلاب کے نام کرنا ایک عوامی دکھ درد کا اظہار ہے اللہ تعالی ہمارے ملک پر رحم فرمائے متاثرین سیلاب کی مشکلات کو آسان فرمائے موسمی تبدیلی،قدرتی آفات اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے لاکھوں پاکستانیوں کاناقابل تلافی جانی و مالی نقصان ہوا ان متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی کے لئے چیئر مین بلاول بھٹو نے سالگرہ کی تقریبات کو منسوخ کردیا جو کہ ایک بہترین عمل ہے۔